چیئرمین کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے صفائی وستھرائی کے حوالے سے اقدامات

بدھ 26 ستمبر 2018 19:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے لئے علاقائی سطح پر نظام کی درستگی اور عبادت گاہوں و درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے نظام کو موثر بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے میونسپل کمشنر شاہد علی خان کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جائے، کوڑا کرکٹ گلیوں اور محلوں مین پھیلانے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سید نیئر رضا نے کہا کہ صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ صفائی کو ہدایت کی تمام یونین کمیٹیز میں صفائی وستھرائی کے عملے کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ صفائی وستھرائی کے مثالی اور موثر نظام یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں