بلدیہ کورنگی کے نمائندے عوام کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہیں، وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی

منگل 16 اکتوبر 2018 17:37

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام کو مشکلات و مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیوٹیفکشن کے کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے کے ایم سی ورکس کمیٹی کے چیئرمین محمد ارشد کے ہمراہ یونین کمیٹی 11 شاہ فیصل زون کی جانب سے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 کورنگی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر یونین کمیٹی 11 کے چیئرمین جمال زیدی، یوسی 7 کے چیئرمین انجینئر محمد عامر اور دیگر موجود تھے۔ وائس چیئرمین سید احمر علی نے کہا کہ جاری ترقیاتی امور کی مکمل نگرانی اور اسے وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے یوسیز نمائندے نگرانی کے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کے نمائندے عوام کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں