کے ڈی اے ، ایس بی سی اے کا سرجانی ٹائون میں بڑا آپریشن، عوامی مزاحمت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کامیاب نہ ہوسکا

عدالتی احکامات پرایک ہزار اور 600گز کے پلاٹس پرقبضہ کرنے والے افراد کو گھروں سے نکا ل دیا ، ہیوی مشینری نے کچے مکانات کو مسمار کر دیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) کے ڈی اے ، ایس بی سی اے کا سرجانی ٹائون میں بڑا آپریشن، عوامی مزاحمت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کامیاب نہ ہوسکا، ڈی جی کے ڈی اے کہتے ہیں کسی دباو کے بغیر آپریشن جاری رہے گا۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پرایک ہزار اور 600گز کے پلاٹس پرقبضہ کرنے والے افراد کو گھروں سے نکا ل دیا ، ہیوی مشینری نے کچے مکانات کو مسمار کر دیا ، سرجانی ٹاو ن سیکٹر 8 پہنچنے پر قبضہ مافیا کی مزاحمت پر کے ڈی اے اور ایس بی سی اے کوشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ، مشتعل افراد خواتین نے ڈیمولیشن ٹیم کوآڑے ہاتھ لے لیا، شدید پتھراو سے آپریشن مکمل نہ ہوسکا،عوامی مزاحمت پرپولیس کی بھاری نفری نے آنسوگیس کے شیل برسائے،اسی دوران مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی گئی، مشتعل خواتین کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہومکانات خالی نہیں کرینگے، ، علاقہ مکینوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے ا س جگہ پر مقیم ہیں جب اس جگہ کسی قسم کی کو سہولت موجود نہیں تھی اور کے ڈی اے کے عملے نے ہی سادہ لوح عوام کو رشوت لے کر اس جگہ آباد کیا تھا ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی تمام جمع پونجی لگا کر چھوٹا سا گھر بنا یا کے ڈی اے کی جانب سے سامان نکالنے کی بھی مہلت نہیں دی گئی ، حکومت ایک جانب بے گھر افراد کو گھر بنا کر دینے کا اعلان کر رہی ہے دوسری جانب غریب افراد کی ساری زندگی کی کمائی سے بنائے گئے گھر وںکو مسمار کیا جارہا ہے ،دوسری جانب ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کہتے ہیں کسی دباو کے بغیر آپریشن جاری رہے گا، کے ڈی اے سرجانی ٹائون میں ارضی بچانے کے لیے آپریشن کر رہی ہے کے ڈی اے اور ایس بی سی اے حکام کی جانب سے عوامی مزاحمت کے بعد آپریشن ادھورا چھوڑ دیا گیا ، آپریشن واٹر کمیشن کی ہدایت پر کیا جارہاہے ، جبکہ عملے پرتشدد کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کروادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں