حج 2019 کا معاہد آئندہ ماہ متوقع ، مذاکرات 9 دسمبر کو ہونگے

پاکستان سعودی عرب سے اپنا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کریگا،حج اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے، ذرائع

اتوار 18 نومبر 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) حج 2019 کا معاہد آئندہ ماہ متوقع ہے۔ پاک سعودی حکام کے درمیان مذاکرات 9 دسمبر کو ہونگے۔ پاکستان سعودی عرب سے اپنا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کریگا۔ حج اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق 9دسمبرکو سعودی وزارت حج سے وزیر مذہبی امور اورسیکرٹری مذہبی امور مذاکرات کرینگے۔ حج معاہدہ کے بعد حج پالیسی 2019 ترتیب دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزرات مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان سعودی عرب سے 25 ہزار سے زائد عازمین حج کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کریگا۔مردم شماری کے بعد پاکستان کی آبادی بڑھنے کے باعث کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ریال کی قیمت اور سعودی عرب میں مہنگائی کے باعث حج اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ حج اخراجات 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں