ہمیں اپنی چیزوں کو تشہیر کرنے کی ضرورت ہے دنیا کو پتہ چل سکے سندھ قدرتی حسن سے مالا مال ہے ، عبدالباری پتافی

لائیو اسٹاک اور فشریز جیسی صنعت میں روایتی طریقوں کو چھوڑ کر اب جدید طریقہ کار اپنانا ہوگا اس ضمن میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے،صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کو آپریٹو

منگل 20 نومبر 2018 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریزاور کوآپریٹو عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی چیزوں کو تشہیر کرنے کی ضرورت ہے کہ دنیا کو پتہ چلے سندھ قدرتی حسن سے سندھ کس قدر مالامال ہے، لائیو اسٹاک اور فشریز جیسی صنعت میں روایتی طریقوں کو چھوڑ کر اب جدید طریقہ کار اپنانا ہوگا اس ضمن میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نیوسندھ سیکریٹریٹ میں آئیدہ سال فروری میں منعقد ہونے والے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز شو سے پہلے ضروری اقدامات و انتظامات کے سلسلے میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت اور تعلیم و خواندگی سید سردار شاہ، سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اعجاز احمد مہیسر، کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ، فنانس، ایگریکلچر، اسپورٹس محکموں کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے اس موقع پر مزید کہا کہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز شو کو کامیاب بنانے کے لئے سندھ کے دیگر محکوموں کو بھی شامل کیا جائے گا اس کے علاوہ یونیورسٹیز، تحقیقی اداروں، این جی اوز، فارمرز، جانوروں کی ویکسین اور ادویات کی کمپنیوں کی نمائدوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں چیزوں کی تشہیر سے شعور بیدارکر لانے کی ضرورت ہے تا کہ ہمارے فارمر کو روایتی طریقوں کے بجائے جدید طریقو ںسے ہم آہنگ کیا جا سکے، اس کے علاوہ ہم یہ بھی دکھا سکیں گے کہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں سندھ میں اور کیا کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے کہا کہ اداروں کے آپس میں روابط سے سندھ حکومت کی کارکردگی کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے، اس ضمن میں ایگریکلچر جیسے محکموں کے علاوہ ثقافت اور تعلیم کے محکموں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔اس موقع پر محکمہ ثقافت و سیاحت اور تعلیم و خواندگی کے صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ اس شو میں مویشی پالنے اور ماہی گیری کرنے والے افراد کی تفریح کے لئے محکمے کی جانب مختلف پروگرام رکھے جائیں گے، اور اس کے علاوہ اس شعبہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کے بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس موقع لائیواسٹاک اینڈ فشریز شو کے انتظامات کو حتمی بنانے کے لئے سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں