تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول ضروری ہے، چیئرمین بلدیہ کورنگی

پیر 10 دسمبر 2018 19:09

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول ضروری ہے، صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں، کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی اور میدانوں کو آباد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلا آل کراچی انٹر اسکول آرچری چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کی طالبات کے اعزاز میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے دیئے گئے استبقالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن نیئر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شاہ فیصل زون خورشید عالم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سید نیئر رضا نے کراچی کی سطح پر بڑے مقابلے کا ٹائٹل جیتنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی اور انہیں نقد انعامات کے علاوہ اسناد سے نوازا۔ انہوں نے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے اساتذہ اور محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے افسران کی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول بھی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں