سندھ پولیس ملازمین اور انکے ورثاء کی فلاح وبہبود کی مد میں19کروڑ سے زائد کی رقم آن لائن منتقل کردی گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کے احکامات کے تناظر میں اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹرمحمد رضوان نے سندھ پولیس ملازمین اور انکے ورثاء کی فلاح وبہبود/امدادی رقوم کے اجراء جیسے اقدامات کو انتہائی سنجیدہ کاوشوں کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

ویلفیئربرانچ سندھ کی رپورٹ کی مطابق سندھ پولیس بینوویلنٹ فنڈ کی مینجنگ کمیٹی کی سفارشات اورآئی جی سندھ کیجانب سے باقاعدہ منظوری دیئے جانیکے بعد مجموعی طور پر9861 کیسز کے تحت سندھ پولیس ملازمین اورانکے مندرجہ ذیل مستحق ورثاء کو نیشنل بنک آف پاکستان کی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی مختلف شاخوں میں انکے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 194119833 روپئے آن لائن/ڈیجیٹل ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔

جولائی تاستمبر2018ئ؁ تین ماہ کی رقم 5461 پولیس بیواؤں کو 57199833 روپئے ۔تجہیزوتکفین 1378 پولیس ملامین کے ورثاء کو/5282000روپئے۔ 2923پولیس ملازمین کی ریٹائرمنٹ گرانٹ 37430000 روپئے ۔38 پولیس ملازمین کے بچوں کی میرج گرانٹ 820000 روپئے ۔11 شہدائے پولیس کے ورثاء کی امدادی رقم 41000000 روپئے ۔10 زخمی پولیس اہلکاروں کو دی جانیوالی رقم 1650000 روپئے ۔10مرحوم پولیس ملازمین کی مالی امداد 3200000 روپئے ۔متذکرہ تمام رقم آن لائن منتقل کردی گئی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں