اورنگی ٹائون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

علیگڑھ کالونی و بنارس میں قائم 78 غیر قانونی دکانوں کا خاتمہ، نالے پر قائم تجاوزات گرادی گئیں

بدھ 19 دسمبر 2018 19:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) اورنگی ٹائون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بنارسی بازار اور علیگڑھ میں مزاحمت، عملے پر تشدد کے باوجود علیگڑھ کالونی و بنارس میں قائم 78 غیر قانونی دکانوں کا خاتمہ اور نالے پر قائم تجاوزات گرادی گئیں جبکہ اورنگی 5 سے تجاوزات، دفاتر، دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ کارروائی میں مرکزی شاہراہ کی فٹ پاتھ سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی کمانڈ اسسٹنٹ کمشنر سجاد ابڑو نے کی۔ مذکورہ کارروائی میں پروجیکٹ اورنگی، بلدیہ غربی، کے بی سی اے اور ضلعی انتظامیہ نے جوائنٹ آپریشن کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ تجاوزات کے خاتمے کے دوران دکانداروں نے مزاحمت کرتے ہوئے انسداد تجاوزات عملے پر حملہ کیا۔ دریں اثناء سیکٹر ساڑھے 11 گلشن ضیاء کے نالے پر تعمیرات کی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔ پولیس نے موقع پر صورتحال کنٹرول کرتے ہوئے حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ جاری آپریشن میں پارکوں کی زمینوں کو بھی واگزار کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں