برطانیہ کے ممتازصحافیوں کے وفد کا المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے ہیڈآفس گلشن اقبال کا دورہ

پرنٹ میڈیااورالیکٹرانک میڈیا کا المصطفیٰ کو ہمیشہ بھرپورتعاون اور سرپرستی حاصل رہی ہے،حاجی حنیف طیب

منگل 15 جنوری 2019 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) برطانیہ کے ممتازصحافیوں کے ایک وفد نے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے ہیڈآفس گلشن اقبال کا دورہ کیا۔ وفدکی قیادت وجاہت علی خان کررہے تھے،وفد کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال پہنچنے پر سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،احمدرضا طیب اورمعین خان نے استقبال کیا اور انہیں ہسپتال کے مختلف شعبے دکھائے ۔

آئی سی یو،وینٹی لیٹر،لیبارٹری،بلڈنگ بنک ،تھیلی سیمیا،ڈائیلاسس اور بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈکامعائنہ کرانے کے بعد وفد کو پروجیکٹ کے ذریعہ المصطفیٰ کی مختلف سماجی شعبوں میں جاری خدمات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے مہمانوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے صحافیوں سے اپنے دیرینہ رفاقت اور تعلق پرخوشی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پرنٹ میڈیااورالیکٹرانک میڈیا کا المصطفیٰ کو ہمیشہ بھرپورتعاون اور سرپرستی حاصل رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ المصطفیٰ کی کارکردگی سے پوراملک باخبر ہے ۔

انسانی خدمت کے اس مقدس مشن میں صحافی بھی ہمارے شریک سفرہیں۔وفد کے سربراہ وجاہت علی خان نے اپنی جوابی تقریر میں المصطفیٰ کی کارکردگی کومثالی قراردیا۔انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ کاکام ساری دنیا میں ہورہاہے۔ میڈیاالمصطفیٰ کی کارکردگی کاعینی گواہ ہے ۔برطانیہ سے عبدالرزاق ساجد شام ،برما،فلسطین ،بنگلہ دیش اور انڈونیشیاتک المصطفیٰ کی امدادی ٹیمیں لیکر جاتے ہیں،ناگہانی آفات ،تشددکاشکارلوگوں تک ابتدائی طبی اور مالی امدادپہنچاتے ہیں۔

انکا مزید کہناتھاکہ ہم صحافی سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیموں سے تعاون کرتے ہیں، انٹرویوکے لئے ان کے دفاتربھی جاتے ہیں۔لیکن جو سکون المصطفیٰ کادورہ کرکے اور حاجی حنیف طیب سے ملاقات کرکے ملاہے وہ یادگاررہے گا ۔صحافیوں کی جانب سے حاجی حنیف طیب کو سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈبھی پیش کی ۔جب کہ المصطفیٰ کی طرف سے حاجی حنیف طیب ،احمدرضا طیب اور معین خان نے انہیں مجموعہ وظائف کی دینی کتاب اور سندھی اًجرک کا تحفہ پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں