میئر کراچی نے شہر کا 40 سال پرانا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا، مطالبات کی فہرست پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے شہر کی 40 سال پرانی صورت اور حسن بحال کرنے کا عزم کیا ہے۔میئرکراچی نے کہاکہ ماسٹر پلان سندھ حکومت کے ماتحت نہیں، کے ایم سی کے ماتحت ہونا چاہیے، ایس بی سی اے کو بھی کے ایم سی کے ماتحت کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماسٹر پلان سے پتا چلے گا کہ کہاں رفاحی پلاٹس ہیں، کہاں این اوسی جاری کرنی ہے، ماضی میں رشوت دے کر جعلی این اوسی جاری کی گئی، شہرکو کنکریٹ کا جنگل بنادیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کسی کو خالی پلاٹس پرقبضہ یا کمرشل کام کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، رفاحی پلاٹس اور پارکس پرشادی ہالزاور کمرشل کام سب کاخاتمہ ہوگا، کچھ سیاسی جماعتیں تجاوزات کی آڑمیں سیاست اوررکاوٹ پیداکر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں