کراچی:آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی بینک میں لگی آگ بجھا دی گئی

ہفتہ 16 فروری 2019 18:06

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) کراچی کی معروف کاروباری شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے دفاتر میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔معیاری ماسک کے بغیر فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز آگ بجھانے کے دوران مشکلات کا شکار ہوتے رہے اور ان سے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔

(جاری ہے)

آگ عمارت کی دوسری منزل پر واقع بینک کے دفاتر میں لگی تھی جس سے اٹھنے والا دھواں دور دور تک نظر آتا رہا۔آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں جبکہ علاقہ پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر موجود تھیں۔ریسکیو عملے نے عمارت میں موجود افراد کو باہر نکالا، دوسری منزل پر آگ لگنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو اسے بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران کے الیکٹرک نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے عمارت کی بجلی منقطع کر دی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں