محکمہ بحالی خصوصی افراد ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کرے گا،سید قاسم نوید قمر

پیر 18 فروری 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ان کا محکمہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے سندھ بھر کے خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کرے گا اور اس ڈیٹا جمع کرنے کے لئے تمام بین الاقوامی معیار اور اصولوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت خصوصی افراد پر منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں ببحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ خالد چاچڑ، ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ماریہ اور مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ان کی لیڈر شپ خصوصی افراد کو تمام سہولیات فراہم کرنے اور ان کا معیار زندگی بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں ان کے محکمے نے متعدد اقدامات بھی کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ماریہ نے یقین دلایا کہ ان کا ادارہ خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا تاکہ صوبہ سندھ کو دیگر صوبوں کے لئے ایک مثال بنایا جاسکے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے مذید کہا کہ ان کا محکمہ خصوصی افراد کے طویل المیعاد منصوبے ترتیب دے رہا ہے تاکہ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں