چینی کمپنی نے پاکستان میں ریاض اینڈسنزکمپنی کواپناڈیلر مقررکردیا

جمعرات 21 فروری 2019 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) چینی کمپنی CHANGZHOU KAIPENG HYDRO-EQUIPMENT CO. LTD.نے پاکستان میں ریاض اینڈسنزکمپنی کواپناڈیلر مقررکردیا،مذکورہ کمپنی KTبرانڈ کی مصنوعات میں مین ہول کور،APIوالو،باٹم والو اور دیگر پرزہ جات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مقامی ہال میں منعقدہ لانچنگ تقریب میں ریاض اینڈ سنزکمپنی کے CEOمحمدفیصل ریاض اور چینی کمپنی کے شانگ زوکائی پینگ نے معاہدے پر دستخط کئے،یادرہے یہ معاہدہ دوسال پر محیط ہوگا،اس دوران پاکستان میں کسی اور کمپنی کو KTبرانڈ فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریاض اینڈ سنز کمپنی کے سربراہ محمدفیصل ریاض کا کہناتھاکہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ چینی کمپنی نے ہماری کمپنی کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کا مجازبنایاہے،ان شاء اللہ ہم اپناہدف پوراکرنے میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر چینی کمپنی نے محمدفیصل ریاض کو اتھارٹی لیٹر جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں