پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے حکومت مخالف ٹرین مارچ کو کاروان بھٹو کے نام سے منسوب کردیا

جب لانگ مارچ کریں گے تو وہ لاڑکانہ تک نہیں راولپنڈی تک ہوگا، بلاول بھٹوکی قیادت میں 26 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے کاروان بھٹو کا آغازہوگا بلاول بھٹو اسپیشل ٹرین کے ذریعہ لاڑکانہ کے لیے سفرکریں گے اورسندھ بھرمیں جگہ جگہ مختلف ریلوے اسٹیشنز پراستقبالی ہجوم سے خطاب کریں گے

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے حکومت مخالف ٹرین مارچ کو کاروان بھٹو کے نام سے منسوب کردیا ہے اورکہاہے کہ جب لانگ مارچ کریں گے تو وہ لاڑکانہ تک نہیں راولپنڈی تک ہوگا، بلاول بھٹوکی قیادت میں 26 مارچ کو صبح 9 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے کاروان بھٹو کا آغازہوگا اور دو روزبعد مارچ کے شرکاء لاڑکانہ پہنچیں گے پیپلزپارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنماں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اسپیشل ٹرین کے ذریعہ لاڑکانہ کے لیے سفرکریں گے اورسندھ بھرمیں جگہ جگہ مختلف ریلوے اسٹیشنز پراستقبالی ہجوم سے خطاب کریں گے۔

اس بات کا اعلان پیپلزپارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنماں سید قائم علی شاہ ، نثارکھوڑو،وقارمہدی دیگرنے پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے اور اختتام سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پرہوگا۔

وزارت ریلوے نے بھی بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے لئے اسپیشل ٹرین کی منظوری دی ہے، ٹرین مارچ 26مارچ کو صبح 9 بجے کراچی سے شروع ہوگا اور احتجاجی ٹرین 2 دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچیگی۔انہوں نے کہاکہ سکھر اور موہن جودڑو ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو اسپیشل ٹرین کے ذریعے سفرکریں گے اورمختلف اسٹیشنزپر عوام سے خطاب کریں گے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے کہاکہ چئیرمین اس بار ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ کیلئے سفرکریں گیان کا کارواں سندھ میں مختلف مقامات سے گذرے گاجہاں لوگ بلاول بھٹو کا خطاب سنیں گے ۔

پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے بتایا کہ بلاول بھٹو 26 مارچ منگل کو صبح 9بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہونگے وہ حیدرآباد سے ہوتے ہوئے نوابشاہ پہنچیں گے جہاں وہ قیام کریں گے اوراگلے روز 27 مارچ کو وہ سکھرسے ہوتے ہوئے لاڑکانہ جائیں گے،مارچ کاراون بھٹو کے نام سے ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماں کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹرین سے سندھ دیکھنے کی خواہش کا اظہارکیاتھا،چیئرمین کی خواہش پرپارٹی نے فیصلہ کیا کہ سفر کے دوران ان کو دیکھتے اورسنتے لاڑکانہ چلیں۔

اس موقع پر سابق وزیراعلی سندھ قام علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایوب خان کے دور سے آج تک پی پی کے رہنماوں پر کیسز ہیں،ایک خبر دیکھی ہے کہ چوبیس لوگوں پر الزامات ہیں انہیں بلایا ہے اگرمجھے نیب نے بلایا تو میں نیب میں پیش ہونگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں