تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر حیدرآباد میں منعقد ہونے والے فقید جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر عوام و کارکنان سے دلی تشکر کا اظہار

پی ایس پی، کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد جماعت ہے مصطفی کمال

پیر 25 مارچ 2019 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر حیدرآباد میں منعقد ہونے والے فیقدالمثال جلسے کو کامیابی سے ہمنکںار کرانے پر عوام و کارکنان سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی، کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد جماعت ہے جس مقصد پاکستان رہنے والے ہرشہری کو بلاامتیاز رنگ ونسل، زبان، قومیت، مسلک، عقائد اور مذہب برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ۔

(جاری ہے)

پی ایس پی کا پیغام ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے، عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی۔انہو ں نے تحریک کے شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت پی ایس پی، اپنی منزل تک ضرورپہنچے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں