چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے علماء کرام کا اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2019 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کے جمشید زون کے کونسل ہال میں شب برات و رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے علمائے کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علمائے کرام نے ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی حالت زار کی درستگی، پانی وسیوریج کے مسائل، اسٹریٹ لائیٹس کی درستگی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل کا ذکر کیا خاص طور پرمساجد، امام بارگاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کے بارے میں چیئرمین بلدیہ شرقی کو آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے مسائل کو بغور سننے کے بعد کہا کہ موجود علمائے کرام و دیگر ہمارے لیئے انتہائی قابل احترام ہیں ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ ہمارے درمیان موجود ہیں۔

(جاری ہے)

شب برات اور رمضان المبارک میں انتظامات کے حوالے سے امور اپنا دینی فریضہ سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔ مسائل زیارہ اور وسائل کم ہیں لیکن جذبہ نیک ہے اس لیئے مسائل کو دور کررہے ہیں۔

رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں اور تراویح کی جگہوں پر بلدیاتی خدمات کو یقینی بنائیں گے جبکہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اس کو دور کیا جائیگا۔ انہوں نے درخواست کی کہ جو مسائل پیش کئے گئے ہیں انہیں تحریری شکل میں بھی جمع کروادیا جائے تاکہ بروقت کام کئے جاسکیں، شب برات کے حوالے سے اس وقت تیزی سے کام تکمیلی مراحل میں ہیں۔

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے موجود علمائے کرام سے کہا کہ وہ ہمیں کتے مارنے اور ٹھیلے پتھارے جو تجاوزات کی مد میںآتے ہیں انہیں ہٹانے کے حوالے سے اعتراضات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر کتوں کے مارنے کے طریقہ کار پر آواز اٹھائی جاتی ہے، اس بارے میں فتویٰ دیں تاکہ اس کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ کام سرانجام دے سکیں، اجلاس سے رکن کونسل جاوید احمد ودیگر نے بھی اجلاس سے خطاب کیااجلاس میں چیئرمین بی اینڈ آر کمیٹی و رکن کونسل بلدیہ شرقی جاوید احمد، محمد عادل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ منعقدہ اجلاس میں مشہور معروف نعت خواں و رکن متحدہ علماء کمیٹی ناصر یامین، مجلس وحدت المسلمین سے ناصرحسینی، دعوت اسلامی سے محمد یحییٰ عطاری، دارالعلوم حنفیہ غوثیہ سے ذیشان حیدر، جماعت اہل سنت سے علامہ جمیل، محمد فہیم خان، سید اظہر حسین جعفری، چیئرمین اتحاد امت محمدیہ اتحاد علماء اہل سنت سے مفتی محمد شمیم خان، دارالعلوم نعیمیہ سے اسرار احمد، محمد ناظم علی، ضمیرالسلام، متحدہ علماء محاذ سے مرزا یوسف حسین، علامہ سید علی کرارنقوی، سنی علماء کونسل سے محمد اشرف گورمانی، شیعہ فیڈریشن سے مولانا سید علی عباس زیدی، باب العلم دارالتحقیق پاکستان سے علامہ آغانادر، ڈاکٹر اسد رضوان، آل پاکستان سنی تحریک سے محمد صدیق قادری و دیگر نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں