حضرت لعل شہبازقلندر کا عرس، دفعہ 144نافذ

جمعہ 19 اپریل 2019 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے ضلعی انتظامیہ جامشورو کی سفارشات کی روشنی میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 18 سے 22 شعبان چودہ سو چالیس ھجری تک تعلقہ سیہون شریف کی حدود میں ارل واھ /دانستر اور سیم نالہ میں نہانے، بھاری اور بھوسے سے لدی ہوئی گاڑیوں کی سیہون کی حدود میں داخلے اور آتشی اسلحہ کے استعمال اور لے کر چلنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 188پی پی سی کے تحت تحریری شکایت درج کرنے کے پابند ہوں گے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں