}سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب کا ایسٹر تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک پیش کرتا ہوں۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصا سندھ بھر میں آباد مسیحی برادری مزہبی آزادی کے ساتھ ایسٹر کا تہوار مناتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا ملک و قوم کی ترقی میں ہمیشہ شاندار کردار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی اقلیتی برادری کے حقوق اور تحفظ کے لئے سوچ کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا بنایا ہوا آئین حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی میں شریک ہیں۔

مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر سریلنکا میں گرجاگھروں میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ انہوں نے بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں سریلنکا کی حکومت اور مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں