نیب کے تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام، تفتیشی افسر ندیم ساجد کو معطل کردیا گیا

منگل 23 اپریل 2019 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) نیب کے تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام، تفتیشی افسر ندیم ساجد کو معطل کردیا گیا ہے،نیب کی جانب سے سندھ ہائی کورت میں رپورٹ پیش کردی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈی جی نیب کاکہنا تھا کہ ندیم ساجد کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے ،عدالت نے تفتیشی افسر ڈی جی نیب کے خلاف انکوائری رپورٹ 11 جون کو طلب کرلی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ساجد ندیم نے رات دو بجے بلڈر کے گھر طلب کیا،بلڈر فاروق نیب افسر کا دوست ہی, وہاں اسٹیٹ ایجنٹ بھی موجود تھا، وہاں مجھ سے دس لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی، درخواست گزار نے کمرہ عدالت میں گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سنوائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں