خیبرپختونخوا میں شجر کاری مہم میں مبینہ کرپشن تبدیلی کی اعلی مثال ہے،مرتضی وہاب

خیبرپختونخواہ میں چند ہزار درختوں کو اربوں درختوں میں بدل دیا گیا اب تبدیلی سرکار کے جھوٹ کا پلندہ دن بدن کھل رہا ہے ، مشیر اطلاعات سندھ

جمعہ 26 اپریل 2019 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں شجر کاری مہم میں مبینہ کرپشن تبدیلی کی اعلی مثال ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں چند ہزار درختوں کو اربوں درختوں میں بدل دیا گیا اب تبدیلی سرکار کے جھوٹ کا پلندہ دن بدن کھل رہا ہے اور حقائق سامنے آرہے ہیں عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے اربوں درخت لگانے کا جھوٹ بولا گیا جس کا پول کھل گیا ہے اخبارات کی رپورٹ نے اربوں درختوں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے اس لیے اب خیبرپختونخوا میں شجر کاری مہم میں خورد برد کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس جھوٹ کے سوا رکھا کیا ہی شجر کاری مہم میں خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے ہیںاور صوبے خیبرپختونخوا میں تمام ترقیاتی منصوبے بھی مشکوک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیازی نے چین میں بھی پانچ ارب درخت لگانے کا جھوٹ بولا، کیا یہ بھی زبان کی پھسلن تھی بیرون ممالک کے دوروں میں اس قسم کے جھوٹ بولنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے مسائل میں سوائے اضافے کے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف کے پاس وہ صلاحیت ہی نہیں کہ وہ ملک کو چلا سکے انہوں نے کہا کہ آٹھ نو ماہ ضائع ہونے کے بعد اب وزیر خزانہ تبدیل کردیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے پاس ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے کوئی معاشی منصوبہ نہیں ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں