رتو ڈیرو میںایچ آئی وی وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

وائرس کے شکار بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے حیران کر دیا ہے، لاڑکانہ میں وزیر صحت سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 23 مئی 2019 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ رتو ڈیرو میںایچ آئی وی وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وائرس کے شکار بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے حیران کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں محکمہ صحت کی صوبائی وزیر عذرا پیچوہوکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہایچ آئی وی وائرس پر کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ جنسی میلاپ بھی ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔پر یہاں والدین کی رپورٹیں نیگیٹوہونے کے باوجود بچوں کی رپورٹیں پاریٹوآئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے میں صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صحت اور تعلیم کے معاملات میں کسی بھی قسم کی سیاست نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ بلڈ اسکریننگ کٹس سمیت دیگر سہولیات میں بھی صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے ۔جتنی بھی کٹس چاہیے ہوگی فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی وائرس کنٹرول کرنے کے لئے لاڑکانہ کی انتظامیہ کی طرف سے لی گئی کوششوں سے مطمئن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی وائرس اور ہیپاٹائٹس سی وائرس روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ایچ آئی وی متاثرین کے نام اور تصاویر شائع یا نشر نہیں کی جائیں اس موقع پر صوبائی وزیر صحت عذراپیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی محکمہ صحت کی مدد کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں بلڈ اسکرینگ کے لیے کٹس کا بندوبست کیا گیا ہے اور رتوڈیرو میں اسکرینگ کا عمل جاری ہے۔لوگوںکے رش کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل حل کرینگے متاثرین کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آٹو لاکس سرنجز کی سپلائی کا طریقہ موجود نہیں ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کی درخواست پر آٹولاکس سرنجز منگوانے کے لیے اقدامات کیے جا ئیں۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر صحت اور صوبائی وزیر ڈپٹی کمشنر آفس میں دربار ہال میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اجلاس میں محکمہ صحت کے عملداروں نے نقشوں اور چاٹ کے ذریعے ایچ آئی وی وائرس کے متعلق بریفنگ دی اس کے بعد انہوں نے بچوں کے اسپتال چانڈ کا میڈیکل چلڈرن اسپتال لاڑکانہ پہنچ کر وہاں قائم کئے گئے ایچ آئی وی وارڈ کا معائنہ کیا وہاں موجود مریضوں کے ورثاکا حال احوال دریافت کیا اور کچھ دیر وہیں مریضوں کے ساتھ گزارا اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کا خاص خیال رکھیں۔

تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوسکیں اجلاس میں کمشنر لاڑکانہ ڈویڑن محمد سلیم رضا کھوڑو ،ڈپتی کمشنر لاڑکانہ محکمہ صحت کے عملداروں یونیسیف،ڈبلیو ایچ اوآغا خان اور ڈا میڈیکل کے ماہر ڈاکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر پیمن۔ بو ڈی ایچ او لاڑکانہ ۔پی پی ایچ آئی، آئی ایچ ایس اور دیگر بھی موجود تھے۔اس کے بعد میں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو رتودیرو پہنچ کر وہاں قائم بلڈ سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر صحت ظفر مرزا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رتو ڈیرو یا لاڑکانہ یا سندھ کے دیگر علاقوں میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے ایچ آئی وی خاص طور پر رتوڈیرو میں پھیلنے پر پاکستان سمیت پوری دنیا کے سبھی ممالک کا دھیان اپنی طرف کھیچا ہے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی پاریٹو میں بچوں کی بڑھتیہوئی تعداد حیران کن ہے۔

اس وقت تک 600 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں پانچ سو بچے ہیں جبکہ بچوں کے والدین کی تمام رپورٹس نگیٹو ہیں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ اہم کام یہ ہے کہاس بات کی کھوج لگائی جائے کہان بچوں تک یہ وائرس کیسے پہنچا اس سلسلے میں وفاقی حکومت کا صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون رہے گا اور خاص طور پربلڈ اسکرینگ کی کٹس ودیگر اشیاکی دستیابی میں سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ ،پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالفتح بھٹو ،پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری خیر محمد شیخاوربڑی تعداد میں پی پی پی رہنما اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں