یو ایس ایڈ کی جانب سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے آلات و دیگر سامان جیکب آباد میونسپلٹی کے سپرد کر دیئے گئے

پیر 24 جون 2019 20:27

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے ڈائریکٹر مائیکل ہرشہشین نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے آلات و دیگر سامان جیکب آباد میونسپالٹی کے سپرد کر دیئے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور سندھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراھ ناہید شاھ درانی کی موجودگی میں یوایس ایڈ سندھ کے میونسپل سروسز پروگرام (ایم ایس پی) کے تحت فراہم کی گئی کچرہ ٹھکانے لگانے والی گاڑیاں اور آلات متعلقہ شعبے کے سپرد کی گئیں۔

اس موقع پر مسٹر ہرشہشین نے کہا کہ امریکی حکومت کو فخر ہے کہ وہ حکومت سندھ کے ساتھ شراکت داری کے تحت جیکب آباد کے شہریوں کے لئے ایک صاف اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ اپنے میونسپل سروسز پروگرام کے ذریعے شہر میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور کچرہ جمع کرنے کے نظام کو فعال کرنے میں مدد کررہی ہے، پانی کے ایک نئے سرشتے کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے جیکب آباد کے تین لاکھ شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے گا اور اس طرح وہ ایک صحتمند ماحول میں زندگی بسر کر سکیں گے جو کہ ان کی صحت اور سالمیت پر مجموعی طور پر مثبت اثرات مرتب کر سکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں