چیئر مین ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن فیصل ملک کی قیادت میں تھر پارکر میں مختلف پروجیکٹ پر کام کا آغاز

جمعرات 18 جولائی 2019 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) چیئر مین ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی فیصل ملک کی قیادت میں عوامی بھلائی اور سماجی خدمات کے حوالے سے مختلف پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ،فیصل ملک کی ہدایت پر سماجی رہنماء محمد عمر سمیجو نے ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہینڈ پمپس کی تنصیب کے ساتھ عوام تک کپڑے ،جوتے اور روز مرہ کی اشیاء پہنچا ئی ،چیئر مین فیصل ملک نے کہاکہ عوامی زندگیوں میں خوشحالی کے لئے ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن تھر پارکر سمیت دور افتادہ علاقوں مین سماجی و فلاحی کاموں کو فروغ دے رہی ہے انہوںنے کہاکہ ہمارا مشن عوام کو غربت ،بھوک و افلاس سے نجات اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عوام تک فراہمی ہے انشا اللہ ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن بہت جلد تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرے گی جس میں عوام کے طبی معائنے کے ساتھ ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا ،فیصل ملک نے کہاکہ معاشرے میں سدھا ر کے لئے صرف حکومتی اقدامات پر انحصار نہیں کیا جاسکتا بلکہ نجی خصوصاً سماجی اداروں کو بھوک ،غربت ،بے روز گاری کو ختم کرنے اور تعلیم اور بنیادی صحت کی فراہمی کے لئے آگے آنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں