کراچی، سیوریج تھری منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا معاملہ ،عدالت نے درخواست واپس لینے پر درخواست نمٹا دی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کے لیے "سیوریج تھری" منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا معاملہ ،عدالت نے درخواست واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پراجیکٹ سے الگ کرنے کے خلاف پروجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز مگسی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی جہاں امتیاز مگسی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو واٹر کمیشن کے حکم پر ہٹایا گیا، واٹر بورڈ کے وکیل کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو واٹر کمیشن نے نہیں چیف سیکرٹری کی ہدایت کے مطابق ہٹایا گیا، پروجیکٹ ڈائریکٹر کے دور میں منصوبہ ساڑھے 6 ارب سے 36 ارب تک جا پہنچا، جس پر جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ یہ تو سیدھا نیب کا کیس ہے، نیب کو تحقیقات کا حکم دے دیتے ہیں، یہ بتائیں، منصوبے ساڑھے 6 ارب سے 36 ارب تک کیسے پہنچا،انا کی باتیں مت کریں، 2 سال پروجیکٹ ڈائریکٹر رہ چکے اب کیا چاہتے ہیں،بعض لوگ چوری اور سینہ زوری کے تناظر میں آجاتے ہیں، امیتاز سولنگی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو بغیر کسی شوکاز نوٹس پروجیکٹ سے ہٹادیا گیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ اپنے موکل سے پوچھ لیں اگر عدالت نے آبزوریشن دے دی تو مشکلات بڑھ جائیں گی، عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں