پاکستان رینجرز کا پانی چوری کیلئے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف آپریشن

جمعہ 19 جولائی 2019 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ)نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے علاقے کھدر ڈسٹری بیوٹری اور شہباز مائنر کے ایریامیں پانی چوری کیلئے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران9مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ 11 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔ علاقے کے کاشت کاروں نے رینجرز،محکمہ آبپاشی اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں