اطالوی خاتون پر تشدد کرنے والا شوہر بیرون ملک فرار

علی جابر موتی والا کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم وہ فرار ہوگیا ،پولیس ذرائع

ہفتہ 17 اگست 2019 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ڈیفنس کی رہائشی اطالوی خاتون پر تشدد کرنے والا اسکا شوہر بیرون ملک فرار ہو گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جابر موتی والا کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم 13اگست کو وہ بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی اے سے ملزم کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس موجود موبائل فون اسکے ملازم کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔پولیس نے خاتون کی ساس کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے۔واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں