جاز کیش کی طرف سے ایس ایف ای آر پی کے اشتراک سے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 2ارب روپے تقسیم

اتوار 12 مئی 2024 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان کی بڑی فن ٹیک کمپنی جاز کیش نے سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون یافتہ سندھ فلڈ ایمرجنسی رہیبلیٹیشن پراجیکٹ (ایس ایف ای آر پی) کے اشتراک سے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 2ارب روپے تقسیم کردئیے ہیں۔ جاز کیش کی طرف سے اس اقدام کے تحت 15ارب روپے تقریباًایک ملین متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

رقوم کی تقسیم کیلئے جاز کیش نے 80,000موبائل والٹ اکاونٹس کھولے ہیں جن میں 45فیصد بینی فیشریز خواتین جبکہ 55فیصد مرد حضرات ہیں جس سے بالخصوص شہری اور دور دراز کے علاقوں میں مالی امداد تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ شراکت داری جازکیش کے سماجی کارخیر اور مالی شمولیت کیلئے ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کے حوالے سے ایک نمایاں قدم ہے۔

(جاری ہے)

جازکیش نے اب تک مختلف اضلاع بشمول گھوٹکی، جیک آباد، قمبر شدادکوٹ، خیر پور، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، سانگھر، شہید بے نظیرآباد اور شکار پور میں امدادی رقم تقسیم کی ہے۔ جاز کیش شمولیت کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے نہ صرف سیلاب سے متاثرہ طبقات کو بروقت مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں بااختیار بھی بناتا ہے۔موبائل والٹس کے استعمال سے بالخصوص دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو فنڈز کی وصولی اور انہیں مالی امداد تک رسائی یقینی ہوتی ہے جس کی انہیں ضرورت ہے۔

قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فنڈز کی فراہمی کے طویل عزم کے ساتھ جازکیش ضرورت مند افراد کی مدد جاری رکھے گا اور ایس ایف ای آر پی کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ اور مالی اعانت فراہم کرکے جاز کیش نہ صرف خاندانوں کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں مددکررہا ہے بلکہ ایک زیادہ ڈیجیٹل اور جامع پاکستان کے وژن کو بھی فروغ دے رہا ہے۔.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں