کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ، کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی پٹیشن کی سماعت آج ہو گی

حافظ نعیم الرحمن وکیل کے ہمراہ شریک ہوں گے ۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کریں گے

پیر 16 ستمبر 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث کرنٹ لگنے سے 30سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت منگل 17ستمبر کو ہو گی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سماعت میں شر کت اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 27اگست کی سماعت میں معزز عدالت کی جانب سے چیئرمین نیپرا ،سکریٹری واٹر اینڈ پاور ، چیف سکریٹری اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کیے گئے تھے اور اگلی سماعت 17ستمبر مقرر کرتی ہوئے ان کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ آج(17ستمبر) کی سماعت میں حافظ نعیم الرحمن اپنے وکیل عثمان فاروق کے ہمراہ عدالت کے روبرو موجود ہوں گے ۔وکیل کی جانب سے پٹیشن کے حوالے سے مزید دلائل پیش کیے جائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں