سندھ توڑنے کا ڈرامہ رچا کر پیپلزپارٹی اپنی ناکامیوں پر پردا ڈالنا چاہتی ہے ۔ فردوس شمیم نقوی

ْناجائز اکثریت کو استعمال کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی ۔ قائد حزب اختلاف قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی سندھ اسمبلی کے باہر جوائنٹ اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 16 ستمبر 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے جوائنٹ اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر اس ایوان کی تذلیل کی گئی آئوٹ آف ٹرن وزیراعلیٰ سندھ نے تقریر کی اور ہم نے وزیراعلیٰ کی تقریر کے بعد قراردا د پر بات کرنے کے لیے گیارہ نام پیش کیے مگر حسنین مرزا کی تقریر کے دوران ہی قرارداد کو پاس کرلیا گیا پیپلزپارٹی کی چور حکومت ہمارے کرارے جواب سے ڈر رہی تھی اس لیے جلد بازی میں قرارداکو اپنی ناجائز اکثریت کو استعمال کرتے ہوئے پاس کرلیا گیا آرٹیکل 149کے تحت وفاق صوبے کو حکم دے سکتا ہے وفاق صرف حکم دے سکتا ہے جبکہ اس پر عمل اور کام صوبائی حکومت کو ہی کرنا ہوگا اس میں کہیں ایسا نہیں لکھا ہوا کے وفاق کنٹرول سنبھالے گا یہ سندھ کا نام لیکر اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں سے سندھ کی عوام کا دھیان ہٹانا چاہ رہے ہیں آج کراچی کچرہ کنڈی بن چکا ہے صوبے بھر میں پانی کی کوئی سہولت موجود نہیں لوگ بھوک و پیاس سے مررہے ہیں تعلیم صحت اور تمام سہولتیں ناپید ہوچکی ہیں مراد علی شاہ نے پہلے سندھ بینک کو تباہ کیا اور اب پوری سندھ کو تباہ کردیا ہے میرپورخاص میں رشوت لیے بغیر ایک غریب کو ایمبولینس نہیں ملتی جس کی وجہ سے تین جانیں چلی جاتی ہیں گھوٹکی میں آگ لگی ہوئی ہے لیکن حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی کراچی اگر صاف ہوتا تو علی زیدی اسے گندہ کیسے کرتے کراچی گندہ تھا تو اسے کوئی صاف کرنے کے لیے آگے آیا ہے ساری گندگی ان کے گھروں میں ڈالنی چاہیے تب انہیں عوام کا احساس ہوگا وفاق کہیں بھی کنٹرول سنبھالنے کی بات نہیں کررہا پیپلزپارٹی عوام کو گمراہ کررہی ہے بات کو غلط رنگ دیا جارہا ہے دوسری صورت میں وفاق 184کے تحت سپریم کورٹ کا دروازہ کٹھکٹائے گا وفاق کہیں بھی کوشش نہیں کررہا ہے سندھ کو الگ کرنے کی کراچی سندھ کے سر کا تاج اور پاکستان کا معاشی حب ہے اور اس تاج کو گندہ پیپلزپارٹی نے کیا ہے کراچی صحیح ہوگا تو باقی سب ٹھیک ہوجائے گا ہماری ناکامی چھوڑیں سندھ حکومت بتائے کے وہ حکومت گرانے کے لیے جو ٹرین مارچ اور لاک ڈائوں کے شوشے تھے وہ کہاں گئے اپنے پپا کو بچانے کے لیے بلاول آج سندھو دیش کا نعرہ لگا رہا ہے آرٹیکل 149لاگو ہوگا تو کام مرا د علی شاہ نے کرنا ہوگا اور ان سے کام عمران خان کرائے گا ۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے رکن حسنین مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی اس فلور پر رہنمائی کرنے پر جابروں نے آج ایک بار پھر سندھ کے عوام کی آواز کو دبوچنے کی کوشش کی ہے یہ لوگ سندھ کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں