پولیس نے سولجر بازار کے علاقے سے دو انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا

پیر 23 ستمبر 2019 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) پولیس نے سولجر بازار کے علاقے سے دو انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق گرفتار ملزم ناصر اور جاوید موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول،پریڈی سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف آرٹلری میدان،آرام باغ اور سولجر بازار تھانہ میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں