فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا ڈیزائن درست قرار دے دیا گیا

منصوبے کے ڈیزائن کی تحقیق نیدرلینڈ کی کمپنی ڈیلٹاریس نے کی ، ڈیزائن کو دوبارہ تیارکرنے کے لیے 13 کروڑ روپے خرچ کیے گئے

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا ڈیزائن درست قرار دے دیا گیا ، منصوبے کے ڈیزائن کی تحقیق نیدرلینڈ کی کمپنی ڈیلٹاریس نے کی ، ڈیزائن کو دوبارہ تیارکرنے کے لیے 13 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کے لیے خوشخبری آگئی ، کے فور پرنیسپاک اورنیدرلینڈکی کمپنی کی رپورٹ سامنے آئی ، جس میں بتایا گیا کے فور کے حوالے سے بنایا گیاڈیزائن درست ہے، دوران سروے ڈیزائن کی کچھ خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا دونوں ڈیزائن میں سے کسی پربھی کام شروع کیا جا سکتا ہے، کے فور منصوبے کے ڈیزائن کی تحقیق نیدرلینڈ کی کمپنی ڈیلٹاریس نے کی ، پمپنگ اسٹیشن اورنہری ڈیزائن کی مکمل طور پر تحقیق کی گئی، کے فور کے پمپنگ اسٹیشن اور پانی کینظام کی مشینری ضرورت سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کے فور کے ڈیزائن میں اعداد و شمار کانظر انداز کرنے والا فرق موجود ہے، پرانے ڈیزائن پر کراچی کو پانی فراہم کیا جاسکتا ہے، ڈیزائن کو دوبارہ تیارکرنے کے لیی13کروڑ روپے خرچ کییگئے، نیدرلینڈ کی کمپنی ڈیلٹاریس دنیا بھر میں پانی کیمنصوبوں کے حوالے سے معروف ہے۔

یاد رہے فراہمی آب کے سب سے بڑے منصوبے کے فور کی فزیبلٹی رپورٹ میں سنگین غلطیوں پر سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کینجھر جھیل سے کراچی 121 کلو میٹر روٹ میں 2 اہم نہری ذخائر شامل نہیں ہیں، سابقہ کنسلٹنٹ کمپنی نے 2 اہم نہری ذخائر ہالیجی اور ہاڈیروہر کو فزیبلٹی رپورٹ میں شامل نہیں کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں