پانچویں ڈائو یونیورسٹی ، ڈائس ہیلتھ نمائش 2019کاآغاز

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، امریکی ڈائس فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پانچویں شُعبہٴ طب میں ہونے والی جدید تحقیقات و ایجادات پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کررہی ہے جو مورخہ 16 سے 17 اکتوربر کوکراچی ایکسپوسینٹر میں جاری رہے گی۔ گذشتہ چار کامیاب نمائش کے بعد ڈائو یونیورسٹی یہ پانچویں نمائش منعقد کررہی ہے جس میں 40 سے زائد جامعات اور کالجوں کے طلباء و طالبات 350 طبی تحقیقی پروچیکیٹ پیش کررہے ہیں۔

اس دو روزہ نمائش کے انعقاد کا مقصدصحت عامہ سے متعلق طبی آلات اور مختلف پروجیکٹ کو نہ صرف متعارف کرنا بلکہ تحقیقی منصوبوں کے ذریعے ملک کی صحت کے شعبے میں انقلابی تبدلیاں لانا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے ملک کو نہ صرف معاشی اور اقتصادی فائدہ حاصل ہوسکے گابلکہ ترقی پزیر ممالک میں اس کا شمار ہوسکے گا۔ اس موقع پر ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے اس نمائش کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبائوطا لبات کی جانب سے صحت پر نئی ایجادات سے ملک کی صحت کی صورتحال کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس موقع پر ڈائو یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد نے امید ظاہر کی یہ نمائش پچھلی نمائشوں سے زیادہ کامیاب ہوگی۔ڈائو یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں پر مسلسل مرکوزہ ہے اور یہ نمائش اس بات کا عملی ثبوت ہے۔نمائش کے منتظم اعلی ڈاکٹر کاشف شفیق نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد صنعت و تعلیمی اداروںکے درمیان کے خلہ کو نہ صرف دور کرنا ہے بلکہ ان کے درمیاںرابطے بحال کرنا ہے۔

اس کے علاوہ حکومتی سطع پر فیصلہ سازوں کو اس میں شامل کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس نمائش میں40 سے زائد جامعات اور کالجوں کے طلباء و طالبات 350 طبی تحقیقی پروچیکیٹ پیش کررہے ، اس کے علاوہ بین الاقوامی جامعات بھی حصہ لے رہی ہے۔نمائش کے منتظمین نے صنعتی اور تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ اس نمائش کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں