دھابیجی پرکراچی کوفراہمی آب کی بہتری کیلئے جاری کام کومقررہ وقت پر مکمل کرکے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی جائے ، ایم ڈی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے انجینئر زاور افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دھابیجی پرکراچی کوفراہمی آب کی بہتری کیلئے جاری کام کومقررہ وقت پر مکمل کرکے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی جائے ، انہوں نے کہا کہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لائنوں کی لیکیجز کے خاتمہ سمیت دیگر ضروری امور نمٹادیئے جائیں،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے انجینئرز نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جاری کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے کام کی رفتار کومزید تیز کردیا ہے جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت بلک نظام سے منسلک تمام چھوٹی بڑی لائنوں کا جائزہ لے کر پانی کے رساؤ کا بھی خاتمہ ممکن بنایاجارہا ہے ،قبل ازیںطے شدہ شیڈول کے مطابق بدھ کو صبح 11بجے کو 16گھنٹے کیلئے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی بندکرکے فراہمی آب کی بہتری کیلئے مختلف کاموں کا آغاز کردیاگیا ،کراچی کو دھابیجی کے 13پمپس سے پانی کی فراہمی بند کی گئی تاہم اس دوران دیگر 8پمپس سے معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جارہا ہے ،توقع ہے کہ مقررہ وقت سے قبل ہی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جاری کام مکمل کرکے کراچی کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں