صدر بوہری بازار میں معروف دوہا جیولرز پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) شہر کراچی میں سندھ پولیس کی بڑی کارروائی، گزشتہ دنوں صدر بوہری بازار میں معروف دوہا جیولرز پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شناخت وسیم بونا، نوید اور شاکر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔واضح رہے کہ کراچی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی سندھ کے نوٹس پر پولیس فورس حرکت میں آگئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں