سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی زیر صدارت اعلیٰ افسران پر مشتمل تعارفی اجلاس
ڈیجی ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے حالیہ اقدامات اور درپیش مسائل بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ٰ ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں، مختلف امور پر حکومت سندھ کے تعاون کا اظہار
جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:51
(جاری ہے)
ڈاکٹر بدر جمیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ادارہ معاشی طور پر مستحکم اور کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔
تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز نے سیکریٹری بلدیات کو مکمل بریفنگ دی اور انہیں درپیش مسائل، فنڈز اور ریونیو میں ہونے والی کمی کے اسباب سمیت کے ڈی اے کے تحت کی جانے والی انکروچمنٹ کارروائیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس کے دوران سیکریٹری بلدیات نے بجٹ، اخراجات، ملازمین، کے ڈی اے اراضیوں کے ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کا کہنا تھا کہ عہدوںپر وہی رہے گا جو کام کرے گا، افسران کام ٹھیک کریں گے توماتحت عملہ بھی خود ہی کام کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل افسران و اسٹاف کی تربیت کی جائے گی تاکہ افسران و ملازمین بہتر طریقے سے ادارہ کے لئے خدمات انجام دے سکیں۔ آئندہ اجلاس میں گزشتہ سال کا ریکوری ریکارڈ تفصیلی طور پر پیش کرنے کے ساتھ بہتری کیلئے مثبت تجاویز پیش کی جائیں اور واگزار کرائی گئی اراضیوں پر مکمل طور پر سرکاری تحویل میں لے کر شہریوں کے فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے۔رواں سال نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، جلد ہی سندھ حکومت سے رہائشی اسکیموں کیلئے پی سی ون کی منظوری لی جائے گی۔ رواں مالی سال 12 سے زائد کے ڈی اے اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اس ضمن میں سندھ حکومت ماضی کی طرح اپنا بھرپور مالی تعاون جاری رکھے گی۔ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو نوید اظہار نے سیکریٹری بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ادارہ ترقیات کراچی نے 7 ہزار سے زائد یونٹس تعمیر کئے ہیں جبکہ حال ہی میں 4 نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کرانے کے لئے گورننگ باڈی سے منظوری لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد ٹریفک سگنل کی نگرانی ادارہ ترقیات کراچی کررہا ہے، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید بین الاقوامی سطح پر ٹریفک سگنل نظام متعارف کرایا جائے، انشاء اللہ ادارہ ترقیات کراچی اپنا کھویا مقام حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔ جدید ٹریفک سگنل نظام سے ددیگر ادارے بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس کے تعاون سے زیبرا کراسنگ کیلئے 50 انٹر سیکشن کی لین مارکنگ کے لئے منصوبہ بندی کی جائے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے جبکہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔راشد مہناس روڈ پر واقع فلائی اوور کا لیفٹ سائیڈکھولنے کیلئے ریلوے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں۔ چیف انجینئر رام چند کو سیکریٹری بلدیات نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 18 اسکیموں سے 5 اسکیمیں منتخب کرکے رپورٹ پیش کی جائے جس کیلئے فنڈ ریلیزکئے جائیں گے، 15 دن کے اندر اشتہارات کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔ اجلاس کے دوران روشن شیخ نے سیکریٹری کے ڈی اے کو احکامات جاری کئے کہ کے ڈی اے تمام افسران و ملازمین کی فہرست پیش کی جائے۔ #متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی میئر کراچی کا 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاک فوج کے شہدا ء پر فخر کا اظہار
پیپلز پارٹی کے تحت چلنے والی بلدیہ عظمی سندھ حکومت کی مدد سے تمام ٹاؤنز میں کام جاری
دنیا اکنامک گلوبلائزیشن کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی قونصل جنرل
سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
میٹرک امتحانات کے پیپر آؤٹ ہونا تعلیم کا جنازہ نکالنے کے مترداف ہے،پاسبان
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ریٹائرمنٹ ..
کراچی؛ جھگڑے میں فائرنگ سے 3کیبل آپریٹر بچوں کا باپ ہلاک
پاکستان تحریک انصاف حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی اراکین اسمبلی کی جانب سے نو مئی واقعے پر سندھ اسمبلی ..
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ