بچوں کا62 واں ادبی میلہ اسلام آباد میں ہو گا

پیر 21 اکتوبر 2019 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) 62 واں چلڈرن لٹریچر فیسٹول(CLF) جو سول سوسائٹی کی تنظیم ادارہ ء تعلیم و آگہی(ITA) کا سب سے بڑا پروگرام ہے، 23 اور24 اکتوبر کو لوک ورثہ اسلام آباد میں ہو گا۔یہ میلہ دونوں دن صبح 9 سے شام4 بجے تک سب کے لیے کھلا ہو گا۔CFL اسلام آباد کے لیے 70 سیشنز طے کیے گئے ہیں جن میں105 سے زیادہ ریسورس پرسنز اور30 شراکتی ادارے شامل ہوں گے۔

احسان خان، خالد انعم، جگن کاظم،سمیع خان،عمیر رانا، نادیہ جمیل،حسن خان، شامیل خان،علی عدنان،سید نصرت علی، عاطف بدر،گلو کار علی حمزہ اور دیگر سمیت ہماریCLF کے خیر سگالی کے سفیر اس ایونٹ میں سرگرمی سے شرکت کر رہے ہیں۔CFL اسلام آباد2019 کے پوسٹر کو ممتاز آرٹسٹ اور ادیبہ فوزیہ من اللہ نے ڈیزائن کیا ہے جو سی ایل ایف کے چھہ مشیروں میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود 23 اکتوبر کو اس دو روزہ ایونٹ کا افتتاح کریں گے۔ممتاز ریسورس پرسنز اور ان شراکت داروں کو اسپیشل سی ایل ایف ایوارڈز2019-20 دیئے جائیں گے جو2011 سے اس تحریک کے ساتھ تعاون کرتے آ رہے ہیںجبکہ افتتاحی تقریب میں ممتاز شاعرہ اور ادیبہ فہمیدہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔کشور ناہید، زبیدہ مصطفیٰ،افتخار عارف، ثروت محی الدین جیسے نامور ادیب اور شاعر اور ارکان پارلیمنٹ مہناز اکبر عزیز، ملیکہ بخاری اور زبیدہ جلال،ریسورس پرسنز کی حیثیت سے اس ایونٹ کو رونق بخشیں گی۔

سی ایل ایف کی ایڈوائزرز امینہ سید، رمانہ حسین ،بائیلہ رضا جمیل اور پیٹر جیکب پینلز کی شکل میں بات چیت اور بچوں کے لیے مختلف سیشنز میں شریک ہوں گے۔اس دو روزہ ایونٹ کے 16 لرننگ strands ہیں، جن میں تاثرات اور موسیقی کے ساتھ قصہ گوئی، تخلیقی تحریر، شاعری، انکل سرگم شو، کتابوں کا اجرا، کتاب بنانے کا ہنر، STEM ورکشاپس،ڈیجیٹل اور3D سرگرمیاں،روبوٹیک اورDIY سرگرمیاں،تھیئٹر، سینما گھر، بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ،آرٹس اینڈ کرافٹس ورکشاپس اور بچوں کے ادب، میراث اور تعلیم کے حق میں کثیر اللسانیت اور تنقیدی سوچ جیسے موضوعات پرسیشنز شامل ہیں۔

اس ادبی میلے میں 8 سے 18 سال تک کی عمر کے ادیب اپنی کتابوں کا اجرا کریں گے ۔طلبہ ایک کلائمیٹ مارچ بھی کریں گے جس کا مقصد موسمیاتی ہنگامی صورت حال کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا ہے۔اس کے علاوہ فوڈ اسٹال، بک اسٹال، interactive اسٹال،سائنسی سرگرمیاںاور بچوں کی دلچسپی کے کھیل ہوں گے۔فیسٹول کے پہلے دن کا اختتام بینڈ خماریاں کے ایک کنسرٹ کے ساتھ ہو گا۔

آئی ٹی اے کی طرف سے CLF اسلام آباد2019 ،آکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان، اوپن سوسائٹی فائونڈیشن، اکسفیم،برٹش کونسل، اتحاد اسٹیل ملز، فیمیل ایجوکیشن ٹرسٹ بلوچستان،سائیٹ سیورز اور ملینئم ایجوکیشن کے تعاون ہو رہا ہے۔CLF ایک سماجی تحریک ہے جسے آئی ٹی اے کی بائیلہ رضا جمیل نے قائم کیا تھا اور ادب فیسٹول کی امینہ سید اس کی شریک بانی ہیں ۔

اسے متعدد نجی اور سرکاری اداروں کا تعاون حاصل ہے۔سی ایل ایف کا مقصد سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینا ہے جس کی توجہ صرف اسکول کی کتابو ں،ٹیسٹ اور امتحانات ہی نہیں بلکہ تخلیقیت، سوچ بچار، کئی طرح سے سوچنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔سی ایل ایف کے نقوش پورے ملک میں ہیں،اس سے پہلے چاروں صوبائی دارالحکومتوں، اسلام آباد اور ملک کے 25 سے زیادہ اضلاع میں61 ادبی میلے ہو چکے ہیں۔ان میں اب تک 1.4 بچے اور ٹیچرز شرکت کر چکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں