ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے کمپلین سینٹر کے انچارج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کمپلین سینٹر پر موصولہ شکایات فوری طور پر متعلقہ چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ز کو ارسال کی جائیں ،فوری نوعیت کی شکایات کا ہر صورت 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ ممکن بنایاجائے جبکہ طویل مدتی کام کی رفتار تیز کرکے شہریوں کو ریلیف دیا جائے، ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ رواں ماہ شہریوںکی جانب سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 74فیصد سے زائد شکایات کاازالہ کردیاگیا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے، واٹربورڈ کے عملے نے ملیر ماڈل زون یوسی میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی ونچنگ مشین کی مدد سے صفائی کی، اس کے نتیجہ میں ملحقہ کئی علاقوں میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ہوگیا ہے ،گڈاپ ٹاؤن سیکٹر50بی ،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7بی میںسیورکلینگ مشینوں کے ذریعے اوورفلو کی شکایت کا خاتمہ کردیاگیا ہے ،اسکیم 33یوسی 29میں دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے،لائن کی تبدیلی سے مذکورہ علاقہ میں فراہمی آب کے نظام میں بہتری آئی ہے،گلشن اقبال موچی موڑ کے قریب 48انچ قطر کی پائپ لائن میں پیدا ہونے والے پیچیدہ رساؤ کو کئی دنوں کی کوششوں کے بعد بند کردیا گیا ہے ،سوک سینٹر لانڈھی کے عقب میں 8انچ قطرکی پانی کی لائن سے لیکیجز کا خاتمہ کیاگیا،سنگر چورنگی لانڈھی ڈویژن میں 33انچ قطر کی لائن میں پیدا ہونے والے رساؤ کو بند کیا گیا ،کھوکھراپار جلبانی گوٹھ یوسی 4،بلدیہ ٹاؤن میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی پائپ لائن کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کرکے علاقہ سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا ،القریش ایریایوسی 6ماڈل زون کی سیوریج لائن سے کئی میٹرطویل نائیلون کا تھیلا نکال کر علاقہ سے سیوریج اوورفلو کی شکایات دور کردی گئی ہیں ،نیوکراچی سیکٹر 5ای میں دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،شہید ملت روڈ ، میڈی کیئراسپتال کے قریب 18انچ قطر کی پی آر سی سی لائن سے پانی کے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا،یوسف گوٹھ سرجانی میں مشینوں کی مدد سے سیوریج لائنیں صاف کی گئیں،ملیربکراپیڑی کے قریب 24انچ قطر کی سیوریج لائن سے متصل ٹوٹ پھوٹ کا شکار متعدد مین ہولز کی مرمت کی گئی ،چمن بوسٹنگ اسٹیشن سائٹ ٹاؤن کی جلنے والی 100ہارس پاورکی موٹر کی مرمت کرکے علاقہ میں پانی کی فراہمی بہتر کردی گئی ہے ،اس کے علاوہ شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر کیماڑی ، جمشید ٹاؤن ، شرف آباد ،دھوراجی ، گولی مار، لیاری ،گلشن بہار ،اورنگی ٹاؤن ، نشتر روڈ ، سولجر بازار ،نارتھ ناظم آباد کے بلاک این ، ایچ ،سرجانی ٹاؤن ،انڈاموڑ نارتھ کراچی ، کورنگی سمیت دیگر علاقوںمیںمین ہولز پر کور اوررنگ سلیب رکھے گئے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں