اسٹیل مل ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے لون جاری

بدھ 13 نومبر 2019 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) فنانس ڈویژن نے اسٹیل مل کے ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے لون کی مد میں رقم جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن نے اکانٹنٹ جنرل ریونیو کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ 34کروڑ30لاکھ روپے کی رقم لون کی مد میں جاری کی گئی ہے ۔مراسلے میں ای جی پی آر سے استدعا کی گئی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اختیار دیا جائے کہ مذکورہ رقم نیشنل بینک کے اکانٹ میں منتقل کی جائے تا کہ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں