22 نومبر کو اہم چوراہوں اور مقامی پریس کلب پر مہنگائی کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام بھرپور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں، الطاف شکو رکی عہدیداران و کارکنان کوہدایت

منگل 19 نومبر 2019 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکو رنے ملک بھر کے صوبائی، ضلعی، سٹی اور یو سی صدور کو ہدایت کی ہے کہ جمعہ 22 نومبر کو اہم چوراہوں اور مقامی پریس کلب پر مہنگائی کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام بھرپور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں۔

(جاری ہے)

روپے کی قدر گرنے اور آئی ایم ایف کی معاشی پالیسیوں کو اختیار کرنے کے نتیجے میں آنے والے مہنگائی کے طوفان نے ہر عام آدمی کو بری طرح پریشان کر دیا ہے۔

آٹا، چینی، دالیں، پٹرول، پھل، سبزیوں اور دودھ سمیت زندگی کی بنیادی اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ مہنگائی کنٹرول کرنے والے حکومتی ادارے نا اہلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں