رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 33.04فیصد کم ہوگیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 33.04فیصد کم ہوگیا۔ محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ درآمدات میں دو عددی (ڈبل ڈیجٹ) کمی کے ساتھ ساتھ برآمدی رقم میں معمولی اضافہ شامل ہے ۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباواور مجموعی طلب میں کمی کے سلسلے میں درآمد کو کم کرنے کے حکومتی اصلاحی اقدامات شامل ہیںاعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر میں تجارتی فرق 9ارب 66 کروڑ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 14ارب 43 کروڑ ڈالر تھا، ماہانہ بنیادوں پر خسارے میں 29.65فیصد کمی ہوئی اور یہ نومبر میں ایک ارب 92کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 2 ارب 74کروڑ ڈالر تھا .ادھر وزارت تجارت نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے 31 ارب ڈالر سے کم ہوکر 12سے 19ارب ڈالر رہ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں درآمدات 19ارب 21کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 23ارب 54کروڑ روپے کے مقابلے میں 18.41فیصد کم ہوئی اسی طرح نومبر میں درآمدی اشیا کی قدر میں 13.99فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 4ارب 58کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب 94 کروڑ ڈالر رہیاس کے برعکس جولائی سے نومبر میں برآمدات 4.79 فیصد بڑھ کر 9ارب 54کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 9 ارب 10 کروڑ ڈالر تھی .تاہم یہ اعداد و شمار اتنے حوصلہ افزا نہیں کیونکہ برآمد جسے گزشتہ کچھ ماہ میں مختلف کرنسی گراوٹ کی وجہ سے زیادہ بڑھنا چاہیے تھا وہ اس طرح نہیں بڑھ سکی اگر ماہانہ بنیادوں پر برآمدات کو دیکھیں تو یہ نومبر میں 9.53فیصد بڑھ کر 2 ارب ایک کروڑ ڈالر پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ایک ارب 83کروڑ ڈالر تھی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 24ارب 65 کروڑ 60لاکھ ڈالر سے 26ارب 18کروڑ 70 لاکھ ڈالررکھا گیاواضح رہے کہ بجٹ 20-2019میں حکومت نے برآمدی مصنوعات میں استعمال ہونے والے خام مال اور نیم تیار مصنوعات کو تمام کسٹم ڈیوٹی سے مستثنی کردیا تھا، اس کے علاوہ حکومت نے برآمدی شعبے کو سیلز ٹیکس ریٹرن فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں