پاکستان علامہ رضی حسینی کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے الیکشن 2020 میں فرینڈز پینل کو کامیابی پر مبارکباد

اتوار 26 جنوری 2020 22:00

‘کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز (پیپ) کے الیکشن 2020 میں فرینڈز پینل کو کامیابی پر مبارکباد، امید کرتے کرتے ہیں کہ پیپ اپنے فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل کیلئے احسن اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

شعبہ صحافت میں فوٹوگرافرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کا ہے، نو منتخب صدر اطہر حسین، نائب صدر جاوید جی جا، سیکرٹری ابوالحسن، جوائنٹ سیکرٹری آصف راٹھور، ممبر گورننگ باڈی خالد خان، مستنصر دانش، عمران گیلانی اور دیگر اراکین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں