چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کا شعبہ معاشی ترقی کا بنیادی ستون ہے،ڈی ایف آئی ڈی

پیر 24 فروری 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایم ایس ایم ایز)کا شعبہ معاشی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ کار انداز پاکستان، برطانیہ کے بین الاقوامی ترکی کے اداری(ڈی ایف آئی ڈی) اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی مشترکہ ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میںمائیکرو انٹر پرائیزز کے 140 ملین صارفین ہے جبکہ ملک کی آبادی 216 ملین افراد پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ملک کی 64 فیصد آبادی مائیکرو انٹر پرائیزز سے براہ راست مستفید ہو رہی ہے۔ ایم ایس ایم ایزکے حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میںتقریبا 90فیصد کارباروں کا تعلق ایم ایس ایم ایز کے شعبہ سے ہے جو ملک کی مجموعی افرادی قوت کے 80 فیصد حصہ کو روزگار کی فراہمی کا بھی سبب ہے۔ رپورٹ کے مطابق مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کو مائیکرو فنانس کی بروقت فراہمی سے شعبہ کے مالی مسائل کے خاتمہ میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف ملک میں کاروباری، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ قومی معیشت کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں