گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 27 فروری 2020 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی سندھ ہائی کورت کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق سماعت کی دوران سماعت عدالت نے ایس بی سی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کیوں نہیں گرائیں عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مکمل رپورٹ طلب کرلی،عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ نے کون کون سی عمارت گرانے کا حکم دیا ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات مسمار نہیں کررہا، کچھ معلوم ہے عدالت نے کونسی کونسی عمارت گرانے کا حکم دیا ہی ایس بی سی اے کیو کیل کا کہنا تھا کہ لسٹ کمپیوٹر میں ہے،آپ لوگوں کو کچھ پتا ہی نہیں، سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے وکلا کبھی کس کیس میں پیش ہوتے ہیں تو کبھی کسی اور کیس میں،درخواست گزار کیو کیل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2017 میں گلشن اقبال 13 ڈی میں عمارت کے غیر قانونی تعمیر ہونے والے فلور گرانے کا حکم دیا تھا،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے آج تک وہ عمارت نہیں گرائی،عدالت نے 24 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں