کھیل امن ،محبت اور یگانگت کو پروان چڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے

ملک خداد پاکستان کراٹے سمیت کھیل کے تمام شعبوں میں مالا مال ہے، عالم علی

جمعرات 27 فروری 2020 20:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) کھیل امن ،محبت اور یگانگت کو پروان چڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے ملک خداد پاکستان کراٹے ، ہاکی ، فٹبا ل ،کرکٹ سمیت کھیلوں کے دیگر شعبوں میں ٹیلنٹ سے مالا مل ہے صرف اپنے اور پرائے کی سوچ سے باہر نکل کر اچھے کھلاڑیوں کو بہترین کوچز کے ذریعے تربیت کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں تو ہمارے یہ نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا میں منوا سکتے ہیں یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کراچی کے چیئر مین عالم علی اور ناگا من مارشل آرٹ آرگنائزیش کے چیف انسٹر کٹر محبوب عالم انصاری نے کورنگی 4کراٹے کلب بمقام محمدعلی جناح اسکول گراونڈ میں تعروفی پروگرام سے خطاب کرتے ہو کہی ، اس موقع پرعارف قریشی ،عبدالمنان اور دیگر کراٹیکاز بھی موجود تھے ،عالم علی اور محبوب عالم انصاری نے کہا کہ کھیلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے بھر پورکوشش کر رہے ہیں ،اگر یہا ں کے ذمہ دار ہمارے ساتھ تعاون کریں اورہمیں سہولیات فراہم کریں توہم بین الااقوامی کراٹیکاز بنا سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں