محکمہ ریلوے نے 31 مئی کے بعد بھی ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 29 مئی 2020 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) محکمہ ریلوے نے 31 مئی کے بعد بھی ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق محکمہ ریلوے نے ہدایت جاری کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران چلائی جانے والی 15 ٹرینوں کی ایڈاوانس بکنگ 31 مئی کے بعد بھی جاری رکھی جائے۔

(جاری ہے)

ریلوے کے تمام ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کر دی کہ اگلے احکامات تک ایڈاونس بکنگ جاری رہے گی۔کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹوں کے بکنگ آفسز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں صرف سٹی ریلوے سٹیشن جبکہ حیدرآباد روہڑی اور سکھر بکنگ آفس کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں