کراچی،جمشید کوارٹر پولیس مقابلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، کورنگی میں فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جمشید کوارٹر پولیس مقابلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، کورنگی میں فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر پر نیوپریڈی اسٹریٹ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد ملزم 20 سالہ جنید ولد یونس کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، کورنگی کے علاقے میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو اسپتال پہنچایا پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا ہے تاہم ملزم کے پاس سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ملی، جس سے ملم کی نعش کی شناخت کی جاتی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں