کراچی،دو واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) ملیر ، لیاقت آباد میں گھرکی چھت اور پل سے پراسرار طور پر گر کرخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مقامات سے 2 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں گھر کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 33سالہ ساجدہ زوجہ فرحان کے نام سے کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ، علاوہ ازیں لیاقت آباد کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے سے گر کر ایک شخص دم توڑ گیا ، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی کی شناخت نعمان ولد احسن علی کے نام سے کی گئی ، فوری طور پر واقعے کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 16اے میں ایک گھر میں لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 60سالہ سید جاوید ولد صغیر کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متوفی کی موت طبعی طورپر ہوئی تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی دوسری جانب ناظم آباد ممتاز نہاری کے قریب ایک شخص کی لاش پولیس نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں فوری طورپر متوفی کی شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں