جشن عید میلاد النبی ؐپرانجمن گلزار مدینہ کے تحت بگیوں کی ریلی نکالی گئی

پیر اکتوبر 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے پیر کی شب انجمن گلزار مدینہ کے تحت بگیوں کی ریلی نکالی گئی۔یہ ریلی ہر سال نکالی جاتی ہے۔یہ بگیوں والی ریلی صدرکی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی شاہرائے عبدالعلیم صدیقی پر واقع گلزار مدینہ کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت صاحبزادہ مستنصر مجاہد صدیق نقشبندی نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں عاشقان رسول ؐ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مستنصر مجاہد صدیق نقشبندی نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔اسلام امن کا مذہب ہے۔محبت اور بھائی چارگی کی تعلیم دیتا ہے۔ہم جشن ولادت بھرپور طریقے سے منارہے ہیں ۔یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم عہد کریں کہ ہم اپنے ملک پاکستان کو امن گہوارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اسلامی تعلیمات پر عمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments