پاکستان فرانس کا مکمل سفارتی بائیکاٹ کرے ،جمعیت علماء اسلام کراچی یوتھ ونگ

منگل 27 اکتوبر 2020 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کراچی یوتھ ونگ کے صدر محمد صابر نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ حضور سرور کونین ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،اس وقت پوری دنیا کے مسلمان سرآپا احتجاج ہیں ،فرانس سرکاری سطح پر اس طرح کی بے ہودہ حرکتیں کر کے دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتاہے ، عالمی تنظیموں نے اگر ملکر اس گستاخی کا نوٹس نا لیا توپورا عالم اسلام اس گستاخی پر خاموش نہیں بیٹھے گا ،اسلام تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو جن کی وہ پرستش کرتے ہیں انہیں برا بھلا کہنے سے منع کرتا ہے ،آپ ﷺ کا ارشاد ہے اگر تم ان کے باطل خدا کو برا بھلا کہو گے تو وہ تمھارے سچے خدا کو جھٹلائیں گے ،مسلم حکمران غیر ت ایمانی کا ثبوت دیں ،اور اس گستاخی کا منہ توڑ جواب دیں کہ آئندہ کسی کو اس قسم کی حرکت کرنے کا خیال بھی دل دماغ میں نا آسکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں