ٹکٹس پرائیویٹ لمیٹڈکی 1800سے زائد ہوٹلوں کے ساتھ شراکت داری

منگل 27 اکتوبر 2020 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان کے معروف ٹریول پلیٹ فارم، BookMe ٹکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (بُک می) نے شمالی پہاڑی علاقوں سمیت پورے پاکستان میں 1800 سے زائدہوٹلوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اس لانچ کا مقصد محفوظ، سہولت اور سستی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صارفین کے تجربے کو پریشانی سے پاک اور بجٹ کو سازگار بنانے کے لئے بے شمار آفرز ایپ میں ستیاب ہیں۔

نئی سروس لانچ کے موقع پر سی ای او، BookMe - فیضان اسلم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''یہ لانچ ،مقامی سیاحت کی صنعت کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ہوگی کیونکہ اس سے چھوٹے ہوٹلوں کو عوام تک آن لائنپہنچنے میں مدد ملے گی۔ مزید یہ کہ ہمارآسان بکنگ انٹرفیس سیاحوں اور ہوٹلوں کے مالکان کو بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے مقامی سیاحت میں حالیہ اضافے کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کرتا ہے، فوری بکنگ کی تصدیق اور براہ راست ہوٹل کی معلومات کا مقصد آپ کو مطلع رکھنے کا آسان طریقہ پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کے ہوٹل کی بکنگ کا تجربہ قابل اعتماد ہے۔ ہمارے لوگ محفوظ اورآسان آن لائن سروسز کے خواہشمند رہتے ہیں اور بک می نیصارفین کی ضروریات کے مطابق ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو ان کو سہولیات فراہم کرتا ہے۔BookMe ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کمروں کی تصاویر دکھاتی ہے اور ہوٹلوں میں دستیاب مختلف سہولیات کی فہرست دیتی ہے، جس سیصارف کے لئے رہائش کے لئے صحیح جگہ کا انتخاب آسان ہوتا ہے۔

چاہے یہ اقتصادی تجربہ ہو یا پُرتعیش تجربہ، BookMe آگاہی فراہم کرتاہے اور صارفین کو انتخاب کرنے کے لیے بے شمار اختیارات فراہم کرتا ہے۔ٹرپ کی پلاننگ کرتے ہوئے مختلف ہوٹلوں کی قیمتوں، سہولیات اور وضاحتوں کی جانچ اور موازنہ کرنے کا یہ ایک زبردست طریقہ ہے۔فون پر ہوٹلوں کی بکنگ اب پرانی ہوچکی ہے، BookMe ایک جدید سروس فراہم کررہا ہے جوٹرپس کو پر سکون بناتا ہے۔اگر صارف پرومو کوڈ BOOKME استعمال کرتا ہے تو: ookMe فی الحال تمام ہوٹل کی بکنگ پر فلیٹ 15٪ رعایت کی پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں